WBBSE Madhyamik Urdu 2026 Question Paper (Class 10)

Please use the print button on the page to print or save this paper.

(First Language)

1ذیل سے درست جواب کا انتخاب کیجئے:1x3=3
i)
تقسیم کے بعد مولوی عبد الحق کہاں چلے گئے تھے؟
(a) لکھنؤ(b) پنجاب(c) لاہور(d) کراچی
ii)
وحشت کس شاعر کا تخلص ہے؟
(a) سید محمد اکرام حسین(b) رضا علی(c) کنور اخلاق خاں(d) شبیر حسن خاں
iii)
ذیل میں کون سا ناول نذیر احمد کا نہیں ہے؟
(a) بنات النعش(b) امراؤ جان(c) توبۃ النصوح(d) مراۃ العروس
2دئے گئے سوالات میں سے درست جواب کا انتخاب کیجئے:1x2=2
i)
ذیل میں سے کون مرزا جواں بخت کی والدہ تھیں؟
(a) زینت محل(b) ممتاز محل(c) معشوق محل(d) ارجمند محل

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

ii)
سلطان محمود غزنوی نے کسے انعام سے نوازنے کا وعدہ کیا تھا؟
(a) درباری(b) فریادی(c) بڑھیا(d) وزیر
3دئے گئے سوالات کے مختصر جواب لکھئے (جواب کم از کم ۲۰ الفاظ پر مشتمل ہو)۔1x2=2
i)
”اندھیر“ کیا ہے؟ اور یہ کس کی تخلیق ہے؟
ii)
”دادا ان کی جان بچ جائے، کوئی طرح کی آنچ نہ آنے پاوے“
بالا جملہ کہاں سے لیا گیا ہے؟ کون کس سے یہ جملہ کہہ رہا ہے؟
iii)
پریم چند کے کسی دو افسانے کا نام لکھئے؟
iv)
اوّل سے کن کے درمیان رقابت چلی آتی تھی؟
4ذیل کے مختصر جواب دیجئے (جواب کم از کم ۲۰ الفاظ پر مشتمل ہو)۔1x2=2
i)
”اس لئے وہ حافظِ حافظ مشہور تھے“
کون حافظِ حافظ مشہور تھے؟
ii)
”اب میری ڈیوٹی ہے“
بالا جملے میں کون کس سے مخاطب ہے؟
5ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب لکھئے (جواب کم از کم ۱۵۰ الفاظ پر مشتمل ہو)۔5=5
i)
”اردو کی یہ عمارت دلکش ہندو اور مسلمانوں کی متحدہ کاوش کی یادگار ہے؟“
مضمون کی روشنی میں بالا مقالے پر اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔
ii)
مولوی عبد الحق نے مضمون تراجم کی اہمیت میں کن تین کتابوں کے ترجمے میں دشواریوں کا ذکر کیا ہے انکے نام لکھیں اور کیا دشواریاں آتی ہیں یہ بھی لکھئے؟

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

6ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب لکھئے (جواب کم از کم ۱۵۰ الفاظ پر مشتمل ہو)۔5=5
i)
نوبل صاحب اور جاشار کے کردار پر مختصر نوٹ لکھئے؟
ii)
ساٹھے اور پاٹھے کیا تھے؟ کہاں واقع تھے۔ ساٹھے کو کس پر ناز تھا اور پاٹھے کس پر غرور کرتے تھے۔ مضمون کی روشنی میں جواب لکھئے۔
7کسی ایک سوال کا جواب لکھئے (جواب کم از کم ۱۴۰ الفاظ پر مشتمل ہو)۔4=4
i)
نصاب میں شامل ڈرامے کا نام کیا ہے؟ اسے کس نے تحریر کیا ہے؟ رعایا کی نظر میں ”محمود غزنوی“ کیسا بادشاہ تھا؟ اسکے کردار کی خوبیوں کو مختصراً لکھئے۔
ii)
”یہ تمہاری پہلی اور آخری خطا ہے، یاد رہے“
بالا جملہ کہاں سے لیا گیا ہے ۔ مصنفہ کا نام لکھئے۔
بالا جملہ میں مخاطب اور متکلم کون ہیں۔ خطا کیا تھی۔ جملے کا پس منظر بیان کیجئے۔
8کسی دو سوالوں کے جواب لکھئے (ہر جواب ۱۵۰ الفاظ پر مشتمل ہو)5x2=10
(الف)
”آج روزِ آدینہ ہے ان کو کیوں ضرب شلاق کر رہا ہے“
بالا جملہ کہاں سے لیا گیا ہے مصنف کون ہیں؟ اس جملے کا مخاطب اور متکلم کون ہیں؟ کون کسے ضرب شلاق کر رہا تھا مختصراً لکھئے۔
(ب)
خواجہ سگ پرست کون تھا؟ اس کے بھائیوں نے اس کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ سگ پرست کا رویہ انکے ساتھ کیسا تھا؟ بعد میں سگ پرست نے ان بھائیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا مختصراً لکھئے۔
(ج)
”تمہارا کہاں سے آنا ہوا اور کہاں کا ارادہ ہے“؟
بالا جملہ کہاں سے لیا گیا ہے؟ مصنف کون ہیں؟ کون کس سے یہ جملہ کہہ رہا ہے؟ مخاطب نے کیا جواب دیا مختصراً واقعہ درج ذیل سے درست جواب کا انتخاب کیجئے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

9ذیل میں کون سا شعری مجموعہ علامہ اقبال کا نہیں ہے؟1x4=4
i)
(a) بالِ جبریل(b) نقشِ فریادی(c) ضربِ کلیم(d) بانگِ درا
ii)
ذیل میں کس شاعر کو کھردرے لب و لہجے کا شاعر کہا جاتا ہے؟
(a) اختر الایمان(b) (c) جوش(d)
iii)
نظم ”کوششِ ناتمام“ میں شاعر نے زندگی کا راز کس سے پوچھنے کو کہا ہے؟
(a) موسٰیؑ(b) نوحؑ(c) آدمؑ(d) خضرؑ
iv)
”جس کے کس بل پر اکڑتا ہے غرورِ شہرِ یار“
ذیل میں غرورِ شہرِ یار کس کے کس بل پر اکڑتا ہے؟
(a) انقلابیوں(b) امراء(c) کسان(d) سلاطین
v)
پرویز شاہدی کا اصل نام کیا تھا؟
(a) سید اشفاق حسین(b) سید اکرام حسین(c) سید وقار حسین(d) سید زماں حسین
10کسی چار سوالوں کے جواب لکھئے (جواب کم از کم ۲۵ الفاظ پر مشتمل ہو)۔1x4=4
i)
”کہتا تھا قطب آسماں قافلۂ نجوم سے“
دوسرا مصرعہ لکھ کر شعر مکمل کریں اور شاعر کا نام لکھئے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

ii)
”لوسی گرے“ کس کی لکھی ہوئی نظم ہے؟ کس نے اس نظم کا ترجمہ کیا؟
iii)
غزل کا آخری شعر جس میں شاعر اپنا تخلص استعمال کرتا ہے اسے کیا کہتے ہیں؟
iv)
شہر یار کے کس مجموعے کو یو پی اردو اکادمی نے انعام سے نوازا؟
v)
پروین شاکر کے پیر و مرشد کون تھے؟
11ذیل میں کسی دو سوالوں کے جواب لکھئے (جواب کم از کم ۴۰ الفاظ پر مشتمل ہو)۔2x2=4
i)
دروازے پہ تیرے اک جہاں جھکتا ہے
اونچے اونچوں کا سر یہاں جھکتا ہے
کیوں کر نہ جھکے زمیں میں وقعت کیا ہے
با عجز و نیاز آسماں جھکتا ہے
بالا رباعی کی تشریح کیجئے۔
ii)
اعتدالیوں سے سبک سب میں ہم ہوئے
زیادہ ہو گئے اتنے ہی کم ہوئے
بالا شعر کا مفہوم بیان کیجئے۔
iii)
میرے ساحل پر کھڑے ہونے سے یوں شاکی نہ ہو
تیرا استقبال اے موجِ بلا کس نے کیا
بالا شعر کی تشریح کیجئے اور شاعر کا نام لکھئے۔
12ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب لکھئے (جواب کم از کم ۱۵۰ الفاظ پر مشتمل ہو)۔5=5
(الف)
نظم ”کسان“ کا مرکزی خیال بیان کیجئے۔
(ب)
نظم ”بنتِ ہمالہ“ کس کی لکھی ہوئی ہے۔ بنتِ ہمالہ سے کیا مراد ہے؟ اس نظم میں شاعر نے کس کس کی قسمیں کھائی ہیں نظم کا مفہوم بیان کیجئے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

13(الف) درج ذیل سے درست جواب کا انتخاب کیجئے۔1x8=8
i)
جو خود کسی کلمہ سے نہ بنا ہو مگر اس سے دوسرے کلمے بنائے جاسکیں اسے کہتے ہیں؟
(a) اسم نکرہ(b) اسم ظرف(c) اسم مصدر(d) اسم مشتق
ii)
جس اسم سے جگہ یا وقت کا تعین ہو (مفہوم ظاہر ہو) اسے کہتے ہیں؟
(a) فعل لازم(b) فعل ناقص(c) فعل متعدی(d) فعل معروف
iii)
”رعنا درجہ نہم میں پڑھتا ہے“۔ ”نہم“ کون سی صفت ہے۔
(a) صفت مقداری(b) صفت ذاتی(c) صفت نسبتی(d) صفت عددی
iv)
”رعنا درجہ نہم میں پڑھتا ہے“۔ ”نہم“ کون سی صفت ہے۔
(a) صفت مقداری(b) صفت ذاتی(c) صفت نسبتی(d) صفت عددی
v)
شاعر کلام میں جو مختصر نام استعمال کرتا ہے اسے کہتے ہیں۔
(a) قلم(b) تخلص(c) تعلیٰ(d) تلمیح
vi)
مرزا غالب کو آم بہت پسند تھے۔ آم کس الف کی مثال ہے۔
(a) الف ممدودہ(b) الف مقصورہ(c) الف منصورہ(d) کوئی بھی نہیں

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

vii)
ذیل میں محاورے کی نشاندہی کیجئے۔
(a) مالِ مفت دلِ بے رحم(b) آسمان کے تارے(c) جس کی لاٹھی اس کی بھینس(d) چور کی داڑھی میں تنکا
viii)
ذیل میں ضرب المثل کی نشاندہی کیجئے۔
(a) حواس باختہ ہونا(b) چراغ تلے اندھیرا(c) چراغ پا ہونا(d) آہیں بھرنا
13(ب) درج ذیل میں کسی آٹھ سوالوں کے جواب لکھئے۔1x8=8
i)
اسم نکرہ کی تعریف مع مثال کیجئے۔
ii)
ضمیر استفہام کسے کہتے ہیں مثال کے ساتھ لکھئے۔
iii)
صفت نسبتی کی تعریف مثال کے ساتھ کیجئے۔
iv)
واؤ معروف کسے کہتے ہیں مثال دیجئے۔
vi)
سبز باغ دکھانا سے جملے بنائیے۔
vii)
لفظ خیانت کی ضد لکھئے۔
viii)
لفظ حاکم کی جمع لکھئے۔
ix)
چاند کے دو ہم معنی لفظ لکھئے۔
x)
لفظ ”ایجاد“ کو اسطرح جملے میں استعمال کیجئے کہ جنس ظاہر ہو جائے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

14عنوانات ذیل میں سے کسی ایک پر مضمون لکھئے۔10x1=10
(الف)
”فرقہ دارانہ ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت“
(ب)
قدرتی آفات اور اس کی وجوہات۔
(ج)
”پسندیدہ شاعر“
15اقتباس ذیل کا اردو ترجمہ کیجئے۔4

Once upon a time there was an emperor in China. He had the most beautiful palace in the world. In the garden bloomed the most charming flowers. At the edge of the huge garden, there stood a large forest where lived a nightingale.

16اسکول میں ہونے والے سالانہ اسپورٹس پر ایک رپورٹ لکھئے۔5x1=5
یا
مکالمے کے ذریعہ کتب بینی کی افادیت پر اظہارِ خیال کیجئے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction