WBBSE Madhyamik Urdu 2022 Question Paper (Class 10)

Please use the print button on the page to print or save this paper.

(First Language)
(Both Regular & External)

1.درج ذیل سے درست جواب کا انتخاب کیجئے :—1x3=3
i)
ابن الوقت کے مصنف کون ہیں؟
(a) پریم چند(b) شرر(c) سرسید(d) ڈپٹی نذیر احمد
ii)
وحشت کا اصل نام کیا تھا؟
(a) ریاض علی(b) رضا علی(c) فیاض علی(d) فیض علی
iii)
وحشت نے شاعری میں کس کی تقلید کی تھی؟
(a) میر(b) غالب(c) سودا(d) ذوق

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

2.درج ذیل میں سے درست جواب کا انتخاب کیجئے :—1x2=2
i)
ذیل میں کون سا ناول پریم چند کا نامکمل ناول ہے؟
(a) گئودان(b) منگل سوتر(c) سوزِ وطن(d) انمول رتن
ii)
سلطان محمود نے کسے انعام سے نوازنے کا وعدہ کیا تھا؟
(a) فریادی(b) بڑھیا(c) درباری(d) وزیر
3.درج ذیل سوالات کے مختصر جواب لکھئے۔ (جواب کم از کم 20 الفاظ پر مشتمل ہو) :—1x4=4
i)
کن کے درمیان معرکے کی کشتی ہونے والی تھی؟
ii)
کس کو کس پر ناز تھا؟
iii)
”میں پچاس کوڑیاں بھی نہ دونگا“ کون پچاس کوڑیاں بھی نہیں دینا چاہتا؟
iv)
پریم چند کے دو افسانوں کے نام لکھئے۔
4.درج ذیل کے مختصر جواب دیجئے (جواب کم از کم 20 الفاظ پر مشتمل ہو) :—1x2=2
i)
کس کی سرکار میں ابن الوقت ملازم تھا ؟
ii)
”اگر ہوسکے تو میرے صاحب کی جان بچائیے“ کون کس سے یہ جملہ کہہ رہا ہے؟
5.ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب لکھئے (جواب کم از کم 150 الفاظ پر مشتمل ہو) :—5x1=5
i)
”اردو کی یہ عمارت دلکش ہندو اور مسلمانوں کی متحدہ کاوشوں کی یادگار ہے“
مضمون کی روشنی میں بالا مقولے پر اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔
ii)
ہگلی کے جس باکمال شاعر کا ذکر وحشت نے اپنے مضمون میں کیا ہے اس کے بارے میں مختصر تحریر کیجئے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

6.ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب دیجئے (جواب کم از کم 150 الفاظ پر مشتمل ہو) :—5x1=5
i)
نوبل صاحب اور جاشار کے کردار پر مختصر نوٹ لکھئے۔
ii)
ساٹھے اور پاٹھے کیا تھے؟ کہاں واقع تھے؟ ان کے درمیان ہونے والی کشتی میں کسے شکست ہوئی مختصراً کشتی کا حال لکھئے۔
7.کسی ایک سوال کا جواب لکھئے۔ (جواب کم از کم 140 الفاظ پر مشتمل ہو) :—4x1=4
i)
نصاب میں شامل ڈرامے کا نام کیا ہے؟ اسے کس نے تحریر کیا ہے؟ رعایا کی نظر میں محمود غزنوی کیسا بادشاہ تھا اس کے کردار کی خوبیاں لکھئے۔
ii)
”پھر کیا ایسی شکل وصورت والی اولاد پر کوئی باپ خوش ہوتا ہوگا“
بالا جملہ کہاں سے ماخوذ ہے؟ مخاطب اور متکلم کون ہیں؟ مخاطب نے اس کے جواب میں جو باتیں سنائیں اسے مختصراً تحریر کیجئے۔
8.کسی دو سوالوں کے جواب لکھئے۔ (ہر جواب کم از کم 150 الفاظ پر مشتمل ہو) :—5x2=10
i)
”میں لڑکا ہوں کچھ پڑھا لکھا بھی نہیں مجھ سے کیا ہو سکے گا“
بالا جملہ کہاں سے ماخوذ ہے؟ ”میں“ سے کون مراد ہے؟ اس کے کردار کی خوبیوں کو تحریر کیجئے۔
ii)
”سوائے اس کتے کے میرا کوئی رونے والا نہ تھا“
بالا جملہ کہاں سے لیا گیا ہے؟ کس کا کوئی رونے والا نہ تھا؟ جو واقعہ اسکے ساتھ پیش آیا اسے مختصراً لکھئے۔
iii)
”تمہیں کیا کام ہے تم خوشی مناؤ لیکن قیامت میں کیا جواب دو گے“
بالا جملہ کہاں سے لیا گیا ہے؟ کون کس سے یہ جملہ کہہ رہا ہے؟ مختصراً واقعہ تحریر کیجئے۔
9.درج ذیل سے درست جواب کا انتخاب کیجئے :—1x5=5
i)
ذیل میں کون سا شعری مجموعہ اقبال کا نہیں ہے ؟
(a) بانگِ درا(b) نقشِ فریادی(c) بالِ جبریل(d) ضربِ کلیم

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

ii)
پرویز شاہدی کی پیدائش کہاں ہوئی؟
(a) دہلی(b) لکھنؤ(c) پٹنہ(d) کلکتہ
iii)
ذیل کے کس شاعر کو کھردرے لب ولہجے کا شاعر کہا جاتا ہے؟
(a) فیض(b) اقبال(c) اختر الایمان(d) جوش
iv)
رباعی میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟
(a) چار(b) پانچ(c) چھ(d) تین
v)
ابتدا میں پروین شاکر نے کیا تخلص اختیار کیا؟
(a) ثمینہ(b) حنا(c) مینا(d) بینا
10.کسی چار سوالوں کے جواب لکھئے۔ (جواب کم از کم 25 الفاظ پر مشتمل ہو) :—1x4=4
i)
کہتا تھا قطب آسمان قافلۂ نجوم سے
دوسرا مصرعہ لکھ کر شعر مکمل کریں۔
ii)
شہر یار کے کس مجموعے کو یو پی اردو اکاڈمی نے انعام سے نوازا ؟
iii)
غالب سے پہلے مرزا نوشہ کا تخلص کیا تھا؟
iv)
غزل کا آخری شعر کیا کہلاتا ہے؟
v)
پروین شاکر کے پیر و مرشد کون تھے؟
vi)
نظم ”قبر“ میں کس ملک کے شہر کا قصہ ہے؟

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

11.ذیل میں سے کسی دو کے جواب لکھئے۔ (ہر جواب کم از کم 60 الفاظ پر مشتمل ہو) :—3x2=6
i)
لائے تھے ساتھ کچھ نہ لے جائیں گے
ہمراہ عمل برے بھلے جائیں گے
جس کو اپنا سمجھ رہے ہیں سب کچھ
رہ جائے گا اور ہم چلے جائیں گے
بالا رباعی کی مفہوم بیان کیجئے۔
ii)
میرے ساحل پر کھڑے ہونے سے یوں شاکی نہ ہو
تیرا استقبال اے موج بلا کس نے کیا
بالا شعر میں شاعر کیا کہنا چاہتا ہے؟ مفہوم بیان کیجئے۔
iii)
جو خنجر بکف قتل گاہوں میں تھا
وہی وقت کے سربراہوں میں تھا
بالا شعر کی تشریح کیجئے۔
12.ذیل میں سے کسی ایک کا جواب دیجئے۔ (جواب کم از کم 150 الفاظ پر مشتمل ہو) :—5x1=5
i)
نظم ”کوششِ ناتمام“ کا مرکزی خیال بیان کیجئے۔
ii)
نظم ”بنتِ ہمالہ“ کا خلاصہ تحریر کیجئے۔
13.(الف) درج ذیل سے درست جواب کا انتخاب کیجئے :—1x8=8
i)
جو کسی خاص نام کو ظاہر کرے اسے کہتے ہیں :
(a) اسم آلہ(b) اسم معرفہ(c) اسم جامد(d) اسم نکرہ

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

ii)
وہ اسم جو خود کسی کلمہ سے نہ بنا ہو مگر اس سے دوسرے کلمے بنائے جاسکیں اسے کہتے ہیں :
(a) اسم تکبیر(b) اسم مصدر(c) اسم ظرف(d) اسم مشتق
iii)
ڈھاکے کا ململ ساری دنیا میں مشہور تھا۔ ”ڈھاکے کا ململ“ کس صفت کی نشاندہی کرتا ہے؟
(a) مقداری(b) نسبتی(c) عددی(d) ذاتی
iv)
بندوق کی نوک پر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ ”بندوق“ کون سے اسم کی مثال ہے؟
(a) اسم ظرف(b) اسم تصغیر(c) اسم آلہ(d) اسم مشتق
v)
”شاخ پر پانچ کبوتروں کی جوڑی ہے“ جملے میں صفت کی نشاندہی کیجئے۔
(a) صفت عددی(b) صفت مقداری(c) صفت نسبتی(d) صفت ذاتی
vi)
”سلمٰی میز پر بیٹھی ہے“ اس جملے میں کون سا فعل ہے؟
(a) فعل متعدی(b) فعل ناقص(c) فعل لازم(d) فعل تام
vii)
”انور کھیل رہا ہے“ فعل کی نشاندہی کیجئے۔
(a) فعل مجہول(b) فعل معروف(c) فعل لازم(d) فعل متعدی
viii)
ذیل میں محاورے کی نشاندہی کیجئے :
(a) بغل میں ڈھنڈورا شہر میں بچّہ(b) دریا میں رہ کر مگرمچھ سے بیر(c) سکہ جاری ہونا(d) ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

(ب) ذیل میں سے کسی آٹھ سوالوں کے جواب لکھئے :—1x8=8
i)
اسم ظرف کی تعریف مع مثال کیجئے۔
ii)
صفت مقداری سے کیا سمجھتے ہیں؟ مثال سے واضح کیجئے۔
iii)
فعل معروف کسے کہتے ہیں؟ مثال دیں۔
iv)
طوطی بولنا سے جملے بنائیں۔
v)
لفظ ”امام“ کی جمع لکھئے۔
vi)
لفظ ”جدید“ کی ضد لکھئے۔
vii)
لفظ ”انتظار“ کو اس طرح جملے میں استعمال کریں کہ جنس واضح ہو جائے۔
viii)
اسم معرفہ کی تعریف مع مثال کیجئے۔
ix)
لفظ ”سورج“ کے ہم معنی لفظ لکھئے۔
x)
اسم آلہ کسے کہتے ہیں؟ مثال کے ساتھ لکھئے۔
14.درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون لکھئے۔ (مضمون کم از کم 300 الفاظ پر مشتمل ہو) :—10x1=10
i)
مادری زبان کی اہمیت وافادیت
ii)
دلچسپ مشغلہ
iii)
قومی یکجہتی
15.اقتباس ذیل کا اردو ترجمہ کیجئے :—4

Village life is more natural than town life. Those living in villages actually live in the lap of nature. They have plenty of air to breathe, fresh and green vegetables to eat.

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

16.درج ذیل میں سے کسی ایک کا جواب دیجئے (جواب کم از کم 150 الفاظ پر مشتمل ہو) :—5x1=5
i)
اسکول میں ہونے والے سالانہ اسپورٹس پر ایک رپورٹ لکھئے۔
ii)
”Covid-19“ سے ہونے والی پریشانیوں کا اظہار مکالمہ کے ذریعہ کیجئے۔
[For External Candidates Only]
17.ذیل میں سے کسی ایک کا مختصر جواب دیجئے :—2x1=2
(i)
ابن الوقت کے مصنف کون ہیں؟ ابن الوقت کیا ہے؟
(ii)
نوبل صاحب کے اردلی کا نام کیا تھا؟ اُس نے کس سے مدد مانگی تھی؟
18.کسی ایک سوال کا مختصر جواب لکھئے :—2x1=2
(i)
”بنت ہمالہ“ کے معنی لکھئے۔ کس کی لکھی ہوئی ہے یہ نظم ؟
(ii)
”جہالت کا منظر جو راہوں میں تھا“ دوسرا مصرعہ لکھئے۔
19.درج ذیل میں سے کسی دو کے جواب لکھئے :—3x2=6
(i)
”ابن الوقت“ پر مختصر نوٹ لکھئے۔
(ii)
”خدمت اردو کی اولیت کا سہرا بنگالہ کے سر ہے“ اس مقولے پر اپنی رائے کا اظہار چند جملوں میں کیجئے۔
(iii)
نظم ”قبر“ کا مفہوم بیان کیجئے۔
(iv)
”اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا
ساغرِ جم سے مرا جامِ سفال اچھا ہے“
بالا شعر کی تشریح کیجئے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction