WBBSE Madhyamik Urdu 2024 Question Paper (Class 10)

Please use the print button on the page to print or save this paper.

1.درج ذیل سے درست جواب کا انتخاب کیجئے :1×3=3
(i)
ابن الوقت کیا ہے ؟
(a) ناول (b) افسانہ (c) داستان (d) انشائیہ
(ii)
تراجم کی اہمیت کس کی تصنیف ہے ؟
(a) رضا علی وحشت (b) مولوی عبد الحق (c) پریم چند (d) نذیر احمد
(iii)
وحشت نے شاعری میں کس شاعر کی تقلید کی تھی ؟
(a) سودا (b) ذوق (c) غالب (d) میر
2.دیئے گئے سوالات میں سے درست جواب کی نشاندہی کیجئے :1×2=2
(i)
ذیل میں کون سا افسانہ پریم چند کا نہیں ہے ؟
(a) پریم پچیسی (b) پریم بتیسی (c) پریم چوراسی (d) پریم چالیسی
(ii)
مجتبیٰ حسین کے مزاحیہ مضامین کے کل کتنے مجموعے شائع ہو چکے ہیں ؟
(a) سات (b) پانچ (c) چھ (d) چار

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

3.درج ذیل سوالات کے مختصر جواب لکھئے۔ (جواب کم از کم ۲۰ الفاظ پر مشتمل ہو) :1×4=4
(i)
ابن الوقت کس کا خاکہ ہے ؟ وہ کس کالج میں پڑھتا تھا ؟
(ii)
ابن الوقت کس کی سرکار میں ملازم تھا ؟
(iii)
نوبل صاحب کا اردلی کون تھا ؟
(iv)
"اگر آپ سے ہو سکے تو میرے صاحب کی جان بچائیے"۔
صاحب سے کون مراد ہے ؟ یہ جملہ کون کہہ رہا ہے ؟
4.ذیل کے مختصر جواب دیجئے۔ (جواب کم از کم ۲۰ الفاظ پر مشتمل ہو) :1×2=2
(i)
"میں ایک کوڑی بھی نہ دوں گا"
کون اور کسے ایک کوڑی بھی دینا نہیں چاہتا ؟
(ii)
"اُردو کا تعلق بنگالہ سے" میں فورٹ ولیم کالج کے جن مصنفین کا تذکرہ ہے ان میں سے کسی دو کے نام لکھئے۔
5.ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب لکھئے۔ (جواب کم از کم ۱۵۰ الفاظ پر مشتمل ہو) :5×1=5
(i)
"خدمت اُردو کی اولیت کا سہرا بنگالہ کے سر ہے"
بالا قول پر اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔
(ii)
مولوی عبدالحق نے اپنے مضمون "تراجم کی اہمیت" میں جن تین کتابوں کے ترجمے میں دشواریوں کا ذکر کیا ہے ان کے نام لکھئے اور کیا دشواریاں آتی ہیں یہ بھی بتائیے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

6.ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب لکھئے۔ (جواب ۱۵۰ الفاظ پر مشتمل ہو) :5×1=5
(i)
ابن الوقت کس خاندان کا فرد تھا ؟ اس کے کردار کی خوبیوں کو مختصراً بیان کیجئے۔
(ii)
ساٹھے اور پاٹھے کیا تھے اور کہاں واقع تھے ؟ ازل سے ان کے درمیان کیا چلی آتی تھی ؟ کشتی میں کس کی جیت اور کس کی ہار ہوئی ؟ مختصراً واقعہ لکھئے۔
7.کسی ایک سوال کا جواب لکھئے۔ (جواب کم از کم ۱۴۰ الفاظ پر مشتمل ہو) :4×1=4
(i)
ڈرامہ محمود غزنوی کس کی تحریر ہے ؟ رعایا کی نظر میں محمود غزنوی کیسا بادشاہ تھا ؟ اس کے کردار کی خوبیوں کو بیان کیجئے۔
(ii)
"یہ تمہاری پہلی اور آخری خطا ہے یاد رہے"۔
(i)
بالا جملے میں مخاطب اور متکلم کون ہیں ؟ کہاں سے یہ جملہ ماخوذ ہے ؟
(ii)
مخاطب نے کیا خطا کی تھی مختصراً واقعہ تحریر کیجئے۔
8.کسی دو سوالوں کے جواب لکھئے۔ (ہر جواب ۱۵۰ الفاظ پر مشتمل ہو) :5×2=10
الف)
بادشاہ آزاد بخت نے چاروں فقیروں کو جو کہانی سنائی اسے مختصراً اپنے الفاظ میں لکھئے۔
ب)
"ایسے تحفے اکثر سوداگروں اور فقیروں کے ہاتھ آتے ہیں"۔
(i)
بالا جملہ کہاں سے لیا گیا ہے ؟ مصنف کون ہیں ؟
(ii)
کون کس سے مخاطب ہے ؟
(iii)
کس تحفے کی جانب اشارہ ہے، کسے یہ تحفہ ملا ؟ مختصراً واقعہ لکھئے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

ج)
"اے بھائی یہ مکان جس میں تو رہتا ہے ہمیں درکار ہے"۔
(i)
بالا جملہ کہاں سے لیا گیا ہے ؟ متکلم اور مخاطب کون ہیں ؟
(ii)
بھائیوں نے کسے حویلی سے بے دخل کیا ؟ مختصراً واقعے کا پس منظر لکھئے۔
9.درج ذیل سے درست جواب کا انتخاب کیجئے :1×5=5
(i)
ذیل میں کس شاعر کو شاعر انقلاب کہا جاتا ہے ؟
(a) فراق (b) اقبال (c) جوش (d) غالب
(ii)
بنتِ ہمالہ سے کون سی ندی مراد ہے ؟
(a) گنگا (b) جمنا (c) راوی (d) چناب
(iii)
ذیل میں کون سا شعری مجموعہ اقبال کا نہیں ہے ؟
(a) بال جبریل (b) فکر و نشاط (c) بانگ درا (d) ضربِ کلیم
(iv)
پروین شاکر نے کس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی ؟
(a) ایڈنبرا (b) ہاورڈ (c) کیمبرج (d) آکسفورڈ
(v)
اخترالایمان کے کس شعری مجموعے پر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دیا گیا ؟
(a) زمین زمین (b) بنتِ لمحات (c) یادیں (d) نیا آہنگ

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

10.کسی چار سوالوں کے جواب لکھئے۔ (جواب کم از کم ۲۵ الفاظ پر مشتمل ہو) :1×4=4
(i)
'ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پہ رونق' دوسرا مصرعہ لکھ کر شعر مکمل کیجئے۔
(ii)
شہریار کے کس مجموعے کو یوپی اُردو اکاڈمی نے انعام سے نوازا ؟
(iii)
لوسی گرے کس زبان کی نظم ہے ؟ اس نظم کا اُردو ترجمہ کس نے کیا ؟
(iv)
غزل کا آخری شعر کیا کہلاتا ہے ؟
(v)
جوش کس رسالے کے مدیر تھے ؟
11.ذیل میں کسی دو کے جواب لکھئے۔ (ہر جواب کم از کم ۶۰ الفاظ پر مشتمل ہو) :3×2=6
(i)
دروازے پہ ترے اک جہاں جھکتا ہے
اونچے اونچوں کا سر یہاں جھکتا ہے
کیوں کر نہ جھکے زمین کی وقعت کیا
با عجز و نیاز آسمان جھکتا ہے
بالا رُباعی کی تشریح کیجئے۔
(ii)
جو خنجر بکف قتل گاہوں میں تھا
وہی وقت کے سر براہوں میں تھا
شعر کا مفہوم بیان کیجئے۔
(iii)
گھر سے نکلی تو خبر بن جائے گی آپس کی بات
جو بھی قصہ ہے ابھی تک صحن کے اندر تو ہے
شعر کی تشریح کیجئے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

12.ذیل میں سے کسی ایک کا جواب لکھئے۔ (جواب کم از کم ۱۵۰ الفاظ پر مشتمل ہو) :5×1=5
(i)
نظم "کوشش ناتمام" کا خلاصہ تحریر کیجئے۔
(ii)
نظم "کسان" کا مرکزی خیال پیش کیجئے۔
13. الف)درج ذیل سے درست جواب کا انتخاب کیجئے :1×8=8
(i)
وہ اسم جو خود تو کسی کلمہ سے بنا ہو مگر اس سے دوسرے کلمے بنائے جا سکیں اسے کہتے ہیں
(a) اسم مشتق (b) اسم جامد (c) اسم مصدر (d) اسم تصغیر
(ii)
غزل کا پہلا شعر کہلاتا ہے
(a) مقطع (b) مصرعہ (c) مطلع (d) معلیٰ
(iii)
جس اسم سے جگہ یا وقت کا تعین ہو اسے کہتے ہیں
(a) اسم تکبیر (b) اسم تصغیر (c) اسم ظرف (d) اسم آلہ
(iv)
آہ جاتی ہے فلک پر — آہ کون سے 'الف' کی مثال ہے ؟
(a) الف منصورہ (b) الف مقصورہ (c) الف ممدودہ (d) کوئی بھی نہیں

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

(v)
وہ ایک سانس میں اتنا کچھ بتا گیا "وہ" کس ضمیر کی مثال ہے ؟
(a) ضمیر حاضر (b) ضمیر غائب (c) ضمیر متکلم (d) ضمیر موصولہ
(vi)
شاذیہ سوئٹر بن رہی ہے 'فعل' کی نشاندہی کیجئے۔
(a) فعل لازم (b) فعل معروف (c) فعل مجہول (d) فعل متعدی
(vii)
نانی جان کے پاس ڈھاکے کا ململ ہے 'صفت' کی نشاندہی کیجئے۔
(a) صفت عددی (b) صفت نسبتی (c) صفت مقداری (d) صفت ذاتی
(viii)
ضرب المثل کی نشاندہی کیجئے۔
(a) اگر مگر کرنا (b) آڑے آنا (c) آہیں بھرنا (d) ایک انار سو بیمار
ب)درج ذیل میں سے کسی آٹھ سوالوں کے جواب لکھئے :1×8=8
(i)
واو معروف کی تعریف مع مثال کیجئے۔
(ii)
اسم نکرہ کسے کہتے ہیں ؟ مثال کے ساتھ واضح کیجئے۔
(iii)
صفت مقداری کی تعریف مثال کے ساتھ کیجئے۔
(iv)
فعل لازم کسے کہتے ہیں ؟ مثال دیجئے۔
(v)
لفظ شمس کے دو ہم معنی الفاظ لکھئے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

(vi)
لفظ امن کی ضد لکھئے۔
(vii)
لفظ حکیم کی جمع لکھئے۔
(viii)
سبز باغ دکھانا سے جملہ بنائیے۔
(ix)
لفظ 'نجات' کو اس طرح جملے میں استعمال کریں کہ جنس واضح ہو جائے۔
(x)
ضمیر موصولہ کی تعریف مع مثال کیجئے۔
14.عنوانات ذیل میں سے کسی ایک پر مضمون لکھئے :10×1=10
(i)
بڑھتی ہوئی بے روز گاری اور اس کا حل۔
(ii)
قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت۔
(iii)
پسندیدہ شاعر۔
15.اقتباس ذیل کا اُردو ترجمہ کیجئے :4

The policeman is a respected public servant. He is a representative of the law of the country. It is his duty to maintain peace and order in the country. It is his duty to protect our lives and property. He also control traffic.

16.ذیل میں سے کسی ایک کا جواب دیجئے۔ (جواب ۱۵۰ الفاظ پر مشتمل ہو) :5×1=5
(i)
اسکول میں ہونے والے سالانہ اسپورٹس پر ایک رپورٹ لکھئے۔
(ii)
مکالمہ کے ذریعہ انٹرنیٹ کی اہمیت و افادیت اور اس کی مقبولیت پر اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction

(FOR EXTERNAL CANDIDATES ONLY)
17.ذیل میں سے کسی ایک سوال کا مختصر جواب دیجئے :2×1=2
(i)
ڈپٹی نذیر احمد کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی ؟ ان کے کسی ایک ناول کا نام لکھئے۔
(ii)
"ناچار اس کو انگریزی کے حروف پہچاننے پڑے"۔
کسے اور کیوں انگریزی کے حروف پہچاننے پڑے ؟
18.کسی ایک کا مختصر جواب دیجئے :2×1=2
(i)
پروین شاکر ابتداء میں کیا تخلص کرتی تھیں ؟ ان کے کسی ایک شعری مجموعے کا نام لکھئے۔
(ii)
ہماری نظر سے وہ کل گر گیا۔
دوسرا مصرعہ لکھئے اور شاعر کا نام بتائیے۔
19.درج ذیل میں سے کسی دو سوالوں کے جواب لکھئے :3×2=6
(i)
پریم چند کی حالاتِ زندگی مختصراً تحریر کیجئے۔
(ii)
تراجم کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔
(iii)
"کوشش ناتمام" کا مفہوم بیان کیجئے۔
(iv)
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
بالا شعر کی تشریح کیجئے۔

www.thelaminars.com/pyq · Free for personal study · Not for sale or reproduction